سعدیہ امام کو ’اے عشق جنون‘ میں اشنا شاہ کی اداکاری کیوں پسند نہیں آئی؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں اُشنا شاہ کی اداکاری پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ 

مشہور ڈرامہ "اے عشقِ جنون” میں اُشنا شاہ کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ امام نے کہا کہ "یہ سین زیادہ بہتر طریقے سے کیا جا سکتا تھا۔”

ٹاک شو "کیا ڈرامہ ہے” میں میزبان مکرم کلیم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ امام نے کہا: "مجھے اُشنا شاہ کا یہ سین پسند نہیں آیا، اسے زیادہ بہتر اور نرمی سے کیا جا سکتا تھا۔ اور ہاں، وہ اتنے سارے کپڑے کہاں سے لے کر آ رہی ہیں؟ کچھ چیزیں سمجھ نہیں آ رہیں! میں نے انہیں ایک ڈرامے میں شاندار اداکاری کرتے دیکھا تھا، لیکن اب سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا ہو رہا ہے۔”

Check Also

شلپا شیٹی چہرے پر سوئیاں لگوا کر کونسا ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں؟ تصویر وائرل

کیا بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی چمکتی ہوئی جلد اور خوبصورتی کیلئے چہرے پر سوئیاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے