پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں روک دیں، بنگلادیش کی مکمل حمایت کا اعلان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں روک دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی کی ہدایات پر 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتطامیہ سے متبادل پلان بھی مانگ لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔

پی سی بی کا موقف ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بھارت جا کر نہ کھیلنے کا بنگلادیش کا موقف معقول اور درست ہے۔

بنگلادیش کا ایشو حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لے گا۔

Check Also

شاہ غلام قادر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

‎مظفرآباد: مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے بیرسٹر افتخار گیلانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *