ماں کی محبت نے ابوظبی کے نوجوان کو راتوں رات ارب پتی بنادیا

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے خوش نصیب شخص کی شناخت ظاہر کر دی گئی ہے۔

ابوظبی میں مقیم 29 سالہ انیل کمار بولا نے 100 ملین درہم کا بڑا انعام جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق انیل کمار بولا کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاٹری جیتنے کے لیے کوئی خاص طریقہ نہیں اپنایا، بلکہ اپنی والدہ کی سالگرہ کے مہینے کی مناسبت سے 11 نمبر کا انتخاب کیا اور ایک ہی بار میں 12 ٹکٹس خریدے تھے۔

انیل کے مطابق جب انہیں جیتنے کی اطلاع ملی تو وہ حیران رہ گئے۔ “میں یقین نہیں کر پا رہا تھا کہ میں نے 100 ملین درہم جیت لیے ہیں، یہ کسی خواب سے کم نہیں۔”

انہوں نے اپنی خواہشات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سپر لگژری کار خریدنے، جشن سیون اسٹار ہوٹل میں منانے اور اپنے خاندان کو ابوظبی منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ اس رقم کا ایک حصہ فلاحی کاموں میں بھی خرچ کرنا چاہتے ہیں۔

Check Also

ممبئی پولیس نے شردھا کپور کے بھائی کو 252 کروڑ کی منشیات کیس میں طلب کرلیا

ممبئی پولیس نے 252 کروڑ کی منشیات کیس میں سدھانت کپور کو بیان ریکارڈ کرانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *