کوالالمپور:پاکستان کی ماہ نور علی نے جونیئر اسکواش اوپن چیمپئن شپ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دے دی

کراچی: پاکستان کی ویمن اسکواش کھلاڑی ماہ نور علی نے دنیا کی پہلی ڈائمنڈ کیٹیگری جونیئر اوپن چیمپئن شپ میں بھارت کی سیڈ 5 دیویانشی جین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز میں سب سے بڑی بہن ماہ نور علی نے کوالالمپور کے نیشنل اسکواش سینٹر میں جاری ملائیشیا جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں بھارتی کھلاڑی کو ایک بھی گیم جیتنے کا موقع نہ دیا۔

ماہ نور علی نے 0-3 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل فور میں رسائی پالی، ماہ نور علی نے 11-7، 11-6 اور 11-6 سے فتح اپنے نام کی۔

Check Also

ایشین کپ 2027ء کی تیاریاں شیڈول کے مطابق جاری ہیں: سعودی عرب

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ 2027ء ایشین کپ کی تیاریاں طے شدہ شیڈول کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *