کراچی: غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کے قتل میںملوث ملزم کا بیان سامنے آگیا

کراچی کے علاقے سعودآباد میں اپنی ہی بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے، جس میں اس نے واردات کا اعتراف کرتے ہوئے اسے غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے۔

پولیس کو دیے گئے ویڈیو بیان میں ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنی بہن نادیہ کی منگنی امجد گوپانگ نامی شخص سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض کروائی تھی، تاہم نادیہ بعد ازاں گھر سے فرار ہوگئی اور اپنی پسند سے نبی اللہ کے ساتھ شادی کرلی۔

ملزم کے مطابق نادیہ کی پسند کی شادی کے بعد امجد گوپانگ اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کررہا تھا، جس پر وہ شدید دباؤ اور غصے میں تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے ملیر کورٹ سے واپسی کے دوران اپنی بہن نادیہ اور بہنوئی نبی اللہ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول جوڑا نئی شادی شدہ زندگی گزار رہا تھا، جبکہ ملزم نے واردات کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے۔ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Check Also

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی صالح محمد گوٹھ میں کارروائی،زیرِ زمین ٹینک سے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ برآمد،

کراچی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چھالیہ اور انڈین گٹکے کی غیر قانونی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *