کراچی،2دن میں فی کلو ایل پی جی 150روپے مہنگی

کراچی میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 550 سے بڑھ کر 600 روپے ہو گئی۔

کراچی میں 2 دن میں فی کلو ایل پی جی 150 روپے مہنگی ہوئی ہے۔

اوگرا نے اکتوبر 2026ء میں فی کلو ایل پی جی کا بھاؤ 279.34 روپے مقرر کیا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایل پی جی کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔11 کلو گرام ایل پی جی سلینڈر کی قیمت ساڑھے 6 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت 279 روپے فی کلو مقرر کی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں ایل پی جی 500 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، اوگرا اربوں روپے کی لوٹ مار پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 70 فیصد ایل پی جی درآمد اور مقامی گیس پیداوار 30 فیصد ہے، سردیوں میں طلب بڑھنے سے ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Check Also

پاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت

لاہور: لیک سٹی گالف اینڈ کنٹری کلب میں سعودی پاک رئیل اسٹیٹ ایکسپو کا انعقاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *