لسبیلہ: وین اور مسافر کوچ میں تصادم، 7افراد جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

لسبیلہ:لسبیلہ میں وین اور مسافر کوچ میں تصادم کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق مسافر کوچ گوادر سے کراچی اور وین کراچی سے لسبیلہ جا رہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

Check Also

پی ایس ایل میں بڑی تبدیلی کی تیاری، نیا ٹورنامنٹ متعارف کرانے پر غور

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے منتظمین لیگ کو سال بھر متحرک رکھنے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *