لسبیلہ: وین اور مسافر کوچ میں تصادم، 7افراد جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

لسبیلہ:لسبیلہ میں وین اور مسافر کوچ میں تصادم کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق مسافر کوچ گوادر سے کراچی اور وین کراچی سے لسبیلہ جا رہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

Check Also

طنزو مزاح سے بھرپور اردو مزاحیہ کھیل “بڈھا ھوگا تیرا باپ”

حیدرآباد(رپورٹ،آر،کے،نیر) آرائیں آرٹ پرموٹرز کی جانب 30اکتوبر بروز جمہ کو 9بجے شب علی اکبر جانوری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *