میر رضا قتل کیس: نئی تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد کا جائزہ

کراچی: میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت کے لیے نئی تحقیقاتی ٹیم لاش ملنے والے مقام پر پہنچ گئی، جہاں شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ مقتول کے والدین بھی موجود تھے جبکہ ٹیم کے رکن ایس ایس پی علی رضا نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر لاش کی نشاندہی کرنے والے نرسری کے ملازم سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ مالی یاسر نے پولیس کو واقعے سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔

پولیس حکام نے جائے وقوعہ اور اطراف کے علاقوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور شواہد محفوظ کرنے کے لیے تصاویر بھی اتاریں۔

Check Also

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *