وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کراچی متوقع، اہم ملاقاتیں شیڈول

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے گورنر کی تقرری کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ کراچی ہوگا، یہ دورہ حالیہ سیاسی پیش رفت کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس کے دوران وہ شہر کی سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان بھی ملاقات کریں گے، جبکہ مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دورے میں شہر کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *