بلوچستان میں شراب اور غیر قانونی ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاک بحریہ اور کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے پیشوکان میں مشترکہ آپریشن کرکے اسمگل شدہ شراب اور غیر قانونی ادویات برآمد کر لیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر کی معاونت سے کی گئی، برآمد ممنوعہ سامان پاکستان کوسٹ گارڈز کے حوالے کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کارروائی پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے اس عزم کی عکاس ہے کہ پاکستانی سمندری حدود اور علاقے کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

کچھ عرصہ قبل کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر بیلہ اوتھل اور گڈانی کے علاقوں سے 5 گاڑیوں میں لدی ہوئی 3,361 بوتلیں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کی تھی جو اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔

کوسٹ گارڈ حکام نے بتایا تھا کہ برآمد ہونے والی شراب اور ضبط کی گئی گاڑیوں کی عالمی مارکیٹ میں مجموعی مالیت تقریباً ایک لاکھ آٹھ سو امریکی ڈالر کے قریب ہے۔

دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر پاک نیوی اور کوسٹ گارڈز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمگلنگ کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اداروں کےدرمیان رابطہ اہمیت کا حامل ہے۔

​وزیراعظم نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

Check Also

افغان طالبان کی جانب سے داغے گئے8 ڈرونز مار گرائے، سکیورٹی ذرائع

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ اور طورخم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *