بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا

بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا، چار نئے فوکل پرسن بھی مقرر کر دیئے۔ڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کی وکیل تابش فاروق نے کہا کہ آج ہونے والی ملاقات میں بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹا کر اپنے چار نئے فوکل پرسن مقرر کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوکل پرسنز میں وکلاء نعیم پنجوتھہ، مبشر مقصود اعوان، خالد یوسف چودھری اور رائے سلمان شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں بشری بی بی اور پارٹی لیڈر شپ موجود تھی، بشری بی بی نے خود کہا کہ مشعال یوسفزئی اب ان کی ترجمانی نہیں کرے گی، مشال یوسف زئی کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق بعدازاں پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی کی۔

Check Also

صدر کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی منظوری کا اختیار نہیں: مراد علی شاہ

کراچی (پبلک پوسٹ)وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *