20 دن پہلے کا پاکستان اور آج کاپاکستان بالکل مختلف ہے:مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میں مودی کا شکریہ ادا کروں گا کہ اس نے ایک ایڈونچر سے سب بدل دیا۔ 20 دن پہلے کا پاکستان اور آج کا پاکستان بالکل مختلف ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کو اللّٰہ نے عظیم الشان فتح دی ہے، پاکستان ہمیشہ امن چاہتا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا دورہ آزاد کشمیر جاری، بھارتی جارحیت سے شہید راجہ شہپال کے گھر آمد

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اسرائیل کے اُکسانے پر اتنا سب کچھ کیا، پاکستان نے کہا کہ پہلگام کے حملے کی تحقیقات کروائی جائیں، انڈیا نے پاکستان پر ڈرونز اور میزائل بھیجے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاک فوج، نیوی اور فضائیہ کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان کے لوگ کرائسز کے وقت ایک ہو جاتے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ اختلافات ختم ہوگئے لیکن کوئی تو بات ہوگی جس پر سب متفق ہیں۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *