کراچی: ڈیفنس کی رہائشی عمارت کی25ویں منزل سے لڑکی گر کر جاں بحق

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں رہائشی عمارت کی 25ویں منزل سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کا بیان قلم بند کیا گیا ہے۔

لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی، اس کا علاج جاری تھا، لڑکی نے اپنے کمرے کا دروازہ بند کرکے بالکونی سے چھلانگ لگائی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کےلیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *