امریکی پاپ اسٹار بیونسے ارب پتی موسیقاروں کی فہرست میں شامل

دنیا بھر میں ’’کوئین بی‘‘ کے نام سے پہچانی جانے والی امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے نے اپنے کیریئر میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے اور وہ باضابطہ طور پر ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔

معروف بزنس میگزین فوربز نے بیونسے نولز کارٹر کو دنیا کی امیر ترین گلوکاروں میں شمار کرتے ہوئے اس اعزاز کی تصدیق کی ہے۔

فوربز کے مطابق بیونسے اس فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں گلوکارہ ہیں، جہاں ان سے قبل بروس اسپرنگزٹین، ریحانہ، ٹیلر سوئفٹ اور جے زیڈ جیسے عالمی شہرت یافتہ نام موجود ہیں۔ اس فہرست میں شمولیت بیونسے کے طویل، متنوع اور مسلسل کامیاب کیریئر کا اعتراف سمجھی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 44 سالہ بیونسے نے 2025 میں اپنی کاؤ بوائے کارٹر ٹور کامیابی سے مکمل کی، جس نے 407 ملین ڈالر سے زائد کی خطیر کمائی کی۔ یہ ٹور ان کے 2024 میں ریلیز ہونے والے میگا ہٹ اسٹوڈیو البم ’’کاؤ بوائے کارٹر‘‘ کے بعد شروع کیا گیا تھا، جسے عالمی سطح پر شاندار پذیرائی حاصل ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 2025 کے دوران بیونسے کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، جس میں کنسرٹ ٹورز، میوزک کیٹلاگ کی رائلٹیز اور مختلف اشتہاری معاہدوں سے حاصل ہونے والی 148 ملین ڈالر سے زائد آمدن نے اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے بعد بیونسے نہ صرف موسیقی بلکہ کاروباری دنیا میں بھی اپنی مضبوط حیثیت ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

Check Also

ایران میں سخت معاشی حالات کیخلاف تہران میں دکانداروں کا احتجاج

ایران میں سخت معاشی حالات کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کے خلاف گزشتہ روز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *