’آپ کون ہیں؟، میں ٹھیک ہوں‘،افتخار احمد کی امریکی انفلوئنسر کو انٹرویو کی ویڈیو وائرل

پاکستانی کرکٹر افتخار احمد نیپال میں ایک امریکی خاتون کرکٹر کے ساتھ دلچسپ اور قدرے غیر متوقع صورتحال کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین مختلف انداز میں تبصرے اور دلچسپ رد عمل دے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افتخار احمد ’امریکن کرکٹ گرل‘ کے نام سے مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ موجود تھے۔

لڑکی نے اپنا تعارف کروانے کے بعد افتخار احمد سے سوال کیا کہ ’آپ کون ہیں‘ جس پر انہوں نے جواب دیا ’میں ٹھیک ہوں‘۔

انفلوئنسر نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ تعارف کی ضرورت نہیں، ان کی نوجوان ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کے لیے نصیحت پر غور کریں۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ نوجوان بیٹرز کو فٹنس اور پاور ہٹنگ کو بہتر کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

افتخار احمد کے اس غیر متوقع لمحے کو سوشل میڈیا صارفین خوب انجوائے کررہے ہیں۔

Check Also

نیوزی لینڈ نے بھارت کو 87 رنز سےعبرتناک شکست دے دی، گلین فلپس کی طوفانی سنچری

نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بیٹنگ اور تباہ کن بولنگ کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *