ہنگو میں سگے بھائی کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان: ہنگو میں سگے بھائی کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او ہنگو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں نور رحمان بھائی، اہلیہ مریم، بیٹی حمزہ بی بی، 15 سالہ بیٹی جمیلہ، 3 سالہ بیٹا فہد اور ایک سال بیٹا افسر شامل ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جبکہ گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ سگے بھائی کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی سے بیٹیوں کی ملاقات کرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *