کراچی کی مزید 6 اہم شاہراہوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی،مجموعی طور پر 26 مرکزی سڑکیں ممنوع قرار

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی: شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کمشنر کراچی نے 2 اور 4 سیٹر رکشوں کے داخلے پر مزید 6 اہم شاہراہوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی سیکشن 144 کے تحت نافذ کی گئی ہے، جس کے بعد شہر میں رکشوں کی ممانعت کا دائرہ بڑھا کر مجموعی طور پر 26 مرکزی شاہراہوں تک کر دیا گیا

یہ فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شاہراہِ فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ تک رکشوں کے مکمل داخلے پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ اوز سیکشن 188 کے تحت مقدمات درج کریں

پابندی کی زد میں آنے والی اہم شاہراہوں میں شاہراہِ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہِ قائدین، شیر شاہ سوری روڈ، شہید ملت روڈ، عبداللہ ہارون روڈ سے 2 تلوار تک، شاہراہِ فردوسی، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، راشد منہاس روڈ، ماڑی پور روڈ، شاہراہِ پاکستان، حب روڈ، قائد آباد سے لانڈھی 89 تک، یونیورسٹی روڈ، کورنگی روڈ (ایف ٹی سی تا قیوم آباد)، کورنگی روڈ (قیوم آباد تا کورنگی کراسنگ)، اورنگی روڈ، سپر ہائی وے تا ملیر ہالٹ، اور سرجانی سے سہراب گوٹھ تک شامل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق فیصلے کا مقصد ٹریفک جام اور سست روی کے مسائل پر قابو پانا اور مین روٹس پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا ہے۔

Check Also

1971 کے ہیرو میجر شبیر شریف شہید کا54واں یومِ شہادت عقیدت کے ساتھ منایا گیا

کراچی (پبلک پوسٹ )آج 1971 کی جنگ کے ہیرو، میجر شبیر شریف شہید (نشانِ حیدر) کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *