کراچی:سرجانی ٹاؤن میں گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گھر سے ملنے والی لاش 10 سے 12 روز پرانی ہے۔ لاش کی شناخت اظہر ولد یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی اہلخانہ سے جھگڑے کے بعد سے گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا۔

پولیس حکام کے مطابق لاش اسپتال منتقل کر دی گئی اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Check Also

کراچی:مزدا ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا،نجی اسکول کا ایک طالب علم جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *