فیکٹری میں آتشزدگی، چینی باشندوں سمیت 8 افراد جھلس کر زخمی

فیصل آباد: علامہ اقبال انڈسٹریل سٹیٹ چائنیز سرامکس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، آگ سے 2 چینی باشندوں سمیت 8 افراد جھلس گئے۔
ریسکیو عملہ کے مطابق چینی پاشندوں شی شونگ اور لیو لونگ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، آگ سے جھلسنے والے اکرام الحق، ثمر عباس، ساجد غنی، جاوید، امان اللہ اور محمد نعیم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے فائر فائٹنگ عملے نے آگ پر قابو پایا، کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ سرامکس فیکٹری کی بھٹی کی مرمت کے دوران گیس لیکیج کی وجہ سے لگی۔

Check Also

ایل پی جی کتنی مہنگی ؟نئی قیمتوں کے متعلق اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 37 پیسے اضافہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *