کراچی:مزدا ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا،نجی اسکول کا ایک طالب علم جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں نجی اسکول کا ایک طالب علم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او تھانہ سرسید افتخار تنولی نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک I شنواری ریسٹورنٹ کے قریب دونوں طالبعلم اسکول سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے کہ حادثہ پیش ایا۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینسز کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان طالب علم کی شناخت 16 سالہ حذیفہ ولد آصف جبکہ زخمی کی 15 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لوڈنگ مزدہ کو تحویل میں لیکر ڈرائیور روال حسین کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس حادثے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Check Also

ایم کیو ایم والے کان کھول کر سن لیں، شاہراہِ فیصل پر جلسے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *