بھارت سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان میں انتشار چاہتا ہے،احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت اپنے سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان میں انتشار چاہتا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت پاکستان میں اندرونی انتشار کےلیے کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے اپنے سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان میں اندرونی انتشار پیدا کرے، اس سازش میں فتنہ الخوارج کا کردار بھی واضح اور خطرناک ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی اور امن کے بعد فلسطینی خوشی سے سرشار ہیں، اسرائیل کے مقابل مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی امن معاہدہ کر لیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بتایا جائے ایسے وقت میں انتشار پیدا کرنے کی غرض کیا ہو سکتی ہے کس کی سہولت کاری ہے؟ آج پاکستان کو امن، استحکام اور معاشی بحالی کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے امن اور استحکام سے کھیلنے والے درحقیقت ملک دشمنوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں، ایسے عناصر کسی ملک کےلیے قابلِ برداشت ہیں نہ ہی قومی مفاد میں قابلِ قبول ہیں۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *