لاہور،13سالہ بچی کی شادی کی تقریب، دولہا سمیت 6ملزمان گرفتار

لاہور: لیاقت آباد پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچی کی شادی کی تقریب رکوا دی اور دولہا سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مدینہ شادی ہال کشمیری محلہ میں کم عمر بچی کی رخصتی کی تقریب جاری تھی۔ کارروائی کے دوران دولہا سبط الحسن اور بچی کے والد سبطین کو گرفتار کیا گیا جبکہ تقریب میں شریک مزید 4 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کا نکاح 4 اکتوبر کو پڑھایا گیا تھا جبکہ 8 نومبر کو رخصتی کی تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ نمبر 2533/26 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کم عمری کی شادی قانوناً جرم ہے اور بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ کم عمر بچوں کی شادی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Check Also

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا149 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے

لاہور: مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا آج یوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *