قومی پرچم فروخت ہوتے تھے مگر! اسسٹنٹ کمشنر نے کراچی کی جھنڈا گلی سیل کردی

کراچی کے علاقے صدر کی معروف جھنڈا گلی میں انتظامیہ کی کارروائی کے بعد دکانداروں میں تشویش اور غم و غصہ پھیل گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کراچی نے دکانوں کے سامنے مبینہ طور پر غیر قانونی پتھارے قائم کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جھنڈا گلی کی متعدد دکانوں کو سیل کردیا۔

انتظامیہ کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بعد متاثرہ دکانداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انہیں کارروائی سے قبل کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ دکانداروں کے مطابق صبح کے اوقات میں اچانک دکانیں سیل کیے جانے سے انہیں لاکھوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ کارروائی کے حوالے سے انہیں وضاحت فراہم کی جائے اور ان کے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے۔

Check Also

پیر سے ملک گیر مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کراچی : ٹرانسپورٹرز نے پیر سے ملک گیر مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *