فیکٹ چیک؛ ’میں خواجہ سرا تھی‘ مومنہ اقبال کے اعترافی ویڈیو بیان کی حقیقت کیا ہے ؟

ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل مومنہ اقبال کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ خواجہ سرا ہونے کی وجہ سے مجھے گھر سے نکال دیا گیا تھا۔

مومنہ اقبال سے منسوب اس وائرل ویڈیو کو شوبز اور صحافت کے شعبے سے جڑے افراد نے بھی شیئر کیا تھا۔

تاہم جب اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے اس کا تجزیہ کیا گیا تو پتا چلا کہ یہ ویڈیو دانستہ طور پر ایڈٹ کی گئی ہے۔

یہ ویڈیو مومنہ اقبال کے 29 اگست 2022 کو ایک یوٹیوب چینل کے ایک انٹرویو کا حصہ ہے۔ یہ مکمل انٹرویو اب بھی آن لائن Fuchsia Magazine کے یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔

مومنہ اقبال کے اس اوریجنل انٹرویو کو مکمل طور پر دیکھا جائے تو کہیں بھی مومنہ اقبال نے خواجہ سرا ہونے یا گھر سے نکالے جانے کا انکشاف نہیں کیا تھا۔

Check Also

انگلش فٹبالر نے مشہور کرکٹ فرنچائز کے حصص خرید لیے

معروف انگلش فٹبالر جوڈ بیلنگھم نے دی ہنڈریڈ فرنچائز کی ٹیم برمنگھم فینکس میں 10 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *