شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز،جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پی آئی سی اسپتال منتقل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق انہیں مختلف ٹیسٹوں کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہوئی تھی۔ وہ اپنی بیرک میں چہل قدمی کے دوران اچانک چکر آنے سے گر پڑے تھے، جس کے باعث ان کے جسم پر چوٹیں آئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرک میں گرنے سے شاہ محمود قریشی کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی تھیں۔ جیل حکام نے شاہ محمود قریشی کے بلڈ سیمپل لے کر شوکت خانم اسپتال بھجوائے تھے۔

Check Also

پاکستانی گلوکارہ آیت شیخ کا عزم،امریکہ میں اپنی آواز سے پاکستان کا نام روشن کروں گی!

کراچی(شوبز رپورٹر) معروف سنگر آیت شیخ پاکستان سے امریکہ کے لیے راوانہ ہو گئیں، آیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *