بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد اپنی نجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کر دیا کہ ان کی زندگی میں فی الحال کوئی مرد موجود نہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا نے حال ہی میں نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کے شو ’ڈبل ڈیٹ‘ میں اپنی قریبی دوست اور فلمساز فرح خان کے ہمراہ شرکت کی۔
شو کے دوران جب ان سے ڈیٹنگ اور کسی نئے شخص سے تعلقات کے بارے میں سوال کیا گیا تو ثانیہ نے دلچسپ انداز میں بتایا کہ ان کے مرد دوست اکثر انہیں گھومنے پھرنے کی دعوت دیتے ہیں، لیکن انہیں ایک دوست کی طرح ہی سمجھتے ہیں۔
اس موقع پر فرح خان نے انکشاف کیا کہ ان کے کئی دوست اکثر پوچھتے ہیں کہ کیا ثانیہ واقعی سنگل ہیں؟ جس پر ثانیہ نے واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں اس وقت کوئی مرد نہیں اور وہ نہیں جانتیں کہ مستقبل میں کوئی آئے گا بھی یا نہیں۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔ دونوں کی علیحدگی 2023 میں ہوئی جس کے بعد شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی تھی۔
THE PUBLIC POST