کراچی: بین الاقوامی اور مقامی بلین مارکیٹوں میں آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار رہا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 20ڈالر کی کمی سے 3ہزار 864 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 8ہزار 936 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1ہزار 715روپے کی کمی سے 3لاکھ 50ہزار 596 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1ڈالر 15سینٹس کی کمی سے 47ڈالر 52سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 115روپے کی کمی سے 5ہزار 228روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 98روپے کی کمی سے 4ہزار 482روپے کی سطح پر آگئی۔
THE PUBLIC POST