راولپنڈی ٹیسٹ:سری لنکا کا شاندار کم بیک،دوسری اننگز میں برتری حاصل کرلی

راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف 14 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

سری لنکا نے تیسرے روز 74 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا تو 99 کے مجموعی اسکور پر دھننجیا ڈی سلوا 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

134 کے مجموعی اسکور پر پاسندو سوریا بندارا غیر ضروری شاٹ کھلینے کی کوشش میں 38 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

کھانے کے وقفے کے بعد سونل دینوشا اور کپتان کوشال مینڈس نے اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے 81 رنز کی شراکت قائم کی۔ کوشال مینڈس 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

چائے کے وقفے تک سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنا لیے ہیں اور اسے پاکستان کے خلاف 14 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے رضا اللہ اور عامر جمال نے 2، 2 جبکہ ثاقب خان اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

ثاقب خان وکٹ حاصل کرنے کے فوراً بعد ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے اور اب وہ میچ میں مزی بولنگ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز کے 98 رنز کے جواب میں 325 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی تاہم اسے 227 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

غازی غوری 54، اذان اویس 47، طیب عارف 46 اور رضااللہ 42 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے 5، اسیتھا فرنانڈو نے 3 جبکہ ملن رتھنائیکے اور پرباتھ جے سوریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Check Also

جوہانسبرگ ٹیسٹ:جنوبی افریقا نےبنگلادیش کو شکست دے دی

جنوبی افریقا نے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 9 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *