لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات کی، جس میں اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں منصورہ کا دورہ کیا اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال اور امن و امان کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ اور امیر جماعت اسلامی نے آئندہ بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔
THE PUBLIC POST