مجھے ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے رکھا گیا تھا: اداکارہ کے سابق باڈی گارڈ کا انکشاف

بالی ووڈ اداکار اور باڈی بلڈر کیتن کاراندے نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے ایشوریا رائے بچن کے باڈی گارڈ کے طور پر ملازمت پر رکھا گیا تھا۔

اداکار کے مطابق تقریباً 20 سال قبل مجھے اداکارہ کو سلمان خان سے محفوظ رکھنے کی ذمے داری سونپی گئی تھی، تاہم سلمان خان سے اچانک سامنا ہونے کے بعد میں نے محض 2 دن میں یہ ملازمت چھوڑ دی تھی۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیتن کاراندے نے بتایا کہ میں نے اس سے قبل کبھی عوامی سطح پر اس بات کا ذکر نہیں کیا تھا کہ میں ایشوریا رائے کا باڈی گارڈ رہ چکا ہوں۔

جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ انہیں کس مقصد کے لیے ملازمت پر رکھا گیا تھا تو کیتن نے جواب دیا کہ مجھے سلمان خان کے لیے ہی رکھا گیا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یعنی مجھے ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کے لیے رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں کہ سلمان خان کو اس انتظام کے بارے میں معلوم تھا یا نہیں، تاہم ممکن ہے کہ انہیں اس کا علم ہو لیکن اب اس بات کو بہت سال گزر چکے ہیں۔

کیتن کاراندے نے سلمان خان سے ملاقات کا واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں ایشوریا کو ان کے گھر سے لینے جاتا تھا، ان کے ساتھ سفر کرتا تھا اور اس بات کو یقینی بناتا تھا کہ وہ باحفاظت شوٹنگ کے مقام تک پہنچ جائیں۔

کیتن نے فلم ساز وکرم بھٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک فیشن شو کا واقعہ بھی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ایشوریا کے ساتھ اس تقریب میں گیا تھا اور شو ختم ہونے کے بعد جب میں وہاں سے نکل رہا تھا تو میرا سامنا سلمان خان سے ہو گیا۔

اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شو ختم ہونے کے بعد جب ہم وہاں سے نکلے تو سامنے سلمان خان صاحب موجود تھے، انہیں دیکھ کر ہم سب گھبرا گئے کہ اب کیا کرنا چاہیے، ابتداء میں خیال آیا کہ شاید مجھے گاڑی سے باہر نکلنا پڑے گا، تاہم ڈرائیور نے مجھے ایسا کرنے سے منع کیا اور وہاں سے نکلنے کے لیے دوسرا راستہ اختیار کر لیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس واقعے کے کچھ ہی عرصے بعد میں نے یہ ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا، مجھے خدشہ تھا کہ سلمان خان کے پاس اسلحہ ہو سکتا ہے۔

Check Also

وزن پر تنقید سے دل برداشتہ وینا ملک لائیو شو کے دوران رو پڑیں، میک اپ بھی اتار دیا

اداکارہ وینا ملک جسمانی ساخت اور وزن پر پر تنقید کے سبب لائیو شو کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *