پی سی بی نے آٹھ ویمن کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دے دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 سیزن کے لیے آٹھ ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کپتان فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال کو سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگری اے میں شامل کرلیا گیا۔

منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کو کیٹیگری بی میں برقرار رکھا گیا جبکہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔

ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔

فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال کی مسلسل عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں انہیں کیٹیگری اے میں جگہ دی گئی ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹس کیٹیگریز کا تعین کھلاڑیوں کی حالیہ فارم، فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Check Also

لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کا ایک ہی ٹیم میں کھیلنے کا امکان

ارجنٹائن کے سابق اسٹار فٹبالر کارلوس تیویز کے الوداعی میچ میں لیونل میسی کی شرکت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *