اصلاحی سرائیکی کھیل “جلوس”4 دسمبر سے پنجاب تھیٹر صادق آباد میں پیش کیا جائے گا

کراچی (شوبز رپورٹر) اصلاحی سرائیکی کھیل “جلوس” 4 دسمبر سے پنجاب تھیٹر صادق آباد میں پیش کیا جائے گا مذکورہ کھیل کے پروڈیوسر صمد میمن اور سویرا شاہ ہیں، جبکہ ڈائریکٹر ظہور ملک ہیں اور سرپرست اعلیٰ جمیل ملک ہیں اصلاحی ڈرامہ “جلوس” میں معروف فنکار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے مذکورہ کھیل مسلسل ایک ہفتہ پیش کیا جائے گا اور اس کے مجموعی طور پر 10 شوز ہوں گے

ذرائع کے مطابق مذکورہ کھیل میں معروف اداکارہ سویرا شاہ ایک اہم اور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ان کے کردار کو کہانی کا سب سے اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے ڈرامہ کی کہانی سرائیکی ثقافت، دیہی زندگی، سماجی مسائل اور عوامی جذبات کی عکاسی کرتی ہے ڈرامہ نگار نے کہانی کو اس انداز میں لکھا ہے کہ شائقین کو ہنسی کے ساتھ ساتھ سوچنے کا موقع بھی ملے گا ہدایتکار ظہور ملک کے مطابق ڈرامہ “جلوس” کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں کھیل کی ریہرسل کا آغاز جلد کردیا جائے گا اور اسٹیج، لائٹنگ اور ساؤنڈ کا انتظام بھی بہترین انداز میں کیا گیا ہے علا

قے کے تھیٹر سے محبت کرنے والے شائقین میں ڈرامہ “جلوس” کو لے کر خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے توقع کی جا رہی ہے کہ صادق آباد اور گرد و نواح سے بڑی تعداد میں شائقین تھیٹر آ کر اس کھیل سے لطف اندوز ہوں گے منتظمین نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت پر تھیٹر پہنچیں اور سرائیکی ثقافت کے اس خوبصورت رنگ سے محظوظ ہوں

Check Also

یکم دسمبر سے تعلیمی ادارے صبح کتنے بجے کھلیں گے؟طلبہ اور والدین کے لیے اہم خبر

اسلام آباد : یکم دسمبر سے اسکولوں اور کالجوں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *