یکم دسمبر سے تعلیمی ادارے صبح کتنے بجے کھلیں گے؟طلبہ اور والدین کے لیے اہم خبر

اسلام آباد : یکم دسمبر سے اسکولوں اور کالجوں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی نظامتِ تعلیم (فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام سرکاری اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسمِ سرما کے نئے اوقاتِ کار کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

جن کا اطلاق یکم دسمبر 2026 سے 29 جنوری 2027 تک ہوگا۔

جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سنگل شفٹ اسکولز پیر سے جمعرات صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کے روز اوقاتِ کار صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔

ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں مارننگ میں پیر سے جمعرات کلاسز صبح 8:15 بجے سے دوپہر 1:15 بجے تک جاری رہیں گی، جبکہ جمعہ کو چھٹی 12:15 بجے ہوگی۔

اسی طرح ایوننگ شفٹ میں پیر سے جمعرات دوپہر 1:15 بجے سے شام 6:00 بجے تک کلاسز ہوں گی، جبکہ جمعہ کے روز اوقاتِ کار دوپہر 2:30 بجے سے شام 6:00 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

ان کلاسز کے اوقاتِ کار صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کلاسز اور ڈگری کالجوں کے لیے بھی الگ الگ شیڈول واضح کیے گئے ہیں۔

وفاقی نظامتِ تعلیم نے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ مدت کے دوران موسمِ سرما کے نظرثانی شدہ اوقاتِ کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Check Also

چیئرمین پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمٰن سےٹیلیفونک رابطہ، مجودہ صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے امیر جمعیت علمائے اسلام پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *