بھارت کے اقدامات پر بانی پی ٹی آئی نے کیا کہا ؟ فیصل چوہدری نے بتا دیا

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وکلاء فیصل چوہدری، عثمان ریاض گل، ظہیر عباس، محمود جوئیہ اور ہارون نواز نے ملاقات کی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد فیصل چوہدری نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے کہا ہم بھارت کے خلاف متحد ہیں، مودی کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے۔

فیصل چوہدری کے مطابق پاکستان پر کوئی آنچ آئی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ بانی نے کہا حکومت نے جو فیصلے کیے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا۔

Check Also

معروف شاعر فخر عباس 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف پاکستانی شاعر اور استاد ڈاکٹر فخر عباس 50 برس کی عمر میں انتقال کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *