بھارت میں کھانسی کی شربت سے بچوں کی ہلاکت،عالمی ادارہ صحت نے وضاحت طلب کرلی

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کھانسی کے شربت سے بچوں کی ہلاکتوں پر بھارت سے وضاحت طلب کر لی۔

جینوا سے خبر ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے بھارت سے پوچھا ہے کہ جس کف سیرپ سے اموات ہوئیں کیا وہ برآمد بھی کیا گیا ہے؟

ڈبلیوایچ او نے کہا بھارتی تصدیق کے بعد کف سیرپ پر عالمی میڈیکل الرٹ جاری کرنے پر غور ہوگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں ایک ماہ میں 5 سال سے کم عمر 17 بچے اس سیرپ سے ہلاک ہوچکے ہیں، سیرپ میں ڈائیتھیلین گلائکول نامی زہریلا کیمیکل منظور شدہ حد سے 500 گنا زیادہ تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ نے دو کف سیرپ کےاستعمال پر پابندی کا نوٹس جاری کر دیا۔

نئی دہلی سے خبر ایجنسی کے مطابق ڈائیتھیلین گلائکول کی موجودگی پر تلنگانہ میں کف سیرپ پر پابندی لگائی گئی۔

Check Also

اسٹار فٹبالر رونالڈو شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی شادی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *