سکندر رضا کیا ملتان سلطانز کا حصہ بننے والے ہیں؟جانیئے

ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے سکندر رضا کی ٹیم میں شمولت کا عندیہ دے دیا۔

سکندر رضا کے نمبر ون ون ڈے آل راؤنڈر بننے سے متعلق ایک ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے علی خان ترین نے صرف اتنا لکھا کہ ’جلد سلطان‘۔تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی بات نہیں کہی جس سے شائقین کرکٹ شش و پنج میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے نمبر ون آل راؤنڈر سکندر رضا پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں نے حالیہ سیزن میں لاہور قلندر کو چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Check Also

بابر اور سلمان کے پاس کیا راز ہے؟ صبا سلمان کی انسٹا اسٹوری نے سوالات کھڑے کردیے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *