بانی پی ٹی آئی کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔

چیئرمین عمران خان ہیں، بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کیلئے تعینات کیا ہے، علیمہ خان

حالیہ پاک بھارت جنگ پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔ پاکستان کو اللّٰہ نے کامیابی عطا کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے زور دیا کہ پاکستان میں سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، یہ ملک اور سسٹم کےلیے بہتر ہے۔

Check Also

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کی رنز کے اعتبار سے بڑی فتح

ٹی20 ورلڈ کپ کے مقابلوں میں پاکستان نے رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *