امریکی خاتون اونیجا رابنسن کی ماہرہ خان سے ملاقات کی ویڈیو وائرل 

پاکستان میں اپنے آن لائن محبوب کی تلاش کے لیے آنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ اس بار وہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ نیویارک میں ایک تقریب کے دوران ملاقات کرتی نظر آئیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اونیجا کے ساتھ ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب اونیجا رابنسن نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جو ہیوسٹن، برطانیہ میں منعقدہ فلم پریمئیر کے دوران لی گئی۔

اپنی پوسٹ میں اونیجا نے ایک مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کیپشن لکھا: “Love Guru کے پریمیئر میں پہنچی، سب نے سمجھا ماہرہ اسٹار ہیں۔ لیکن ٹوئسٹ یہ ہے کہ میں اس فلم کا سیکوئل ہوں۔”

یاد رہے کہ اونیجا رابنسن اس سے قبل اس وقت خبروں میں آئی تھیں جب وہ ایک نوجوان سے آن لائن محبت کے بعد پاکستان پہنچ گئیں تھیں۔ ان کی اس کہانی نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی۔ ماہرہ خان کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقات نے ایک بار پھر انہیں خبروں کا حصہ بنا دیا ہے۔

Check Also

بہن نے مدھوبالاکی دلیپ کمار سےادھوری محبت کے اصل راز سے پردہ اٹھا دیا

برصغیر کے سنیما کی معروف اداکارہ مدھوبالا کی بہن مدھر بھوشن نے دلیپ کمار اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *