نوجوان پاکستانی اداکارہ ریحام رفیق کو اپنی حالیہ ٹک ٹاک ڈانس ویڈیو پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
فلم کھیل کھیل میں سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ریحام حالیہ دنوں ایک وائرل ٹک ٹاک ویڈیو کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ ریحام رفیق نے جھوم، کفارہ، جڑواں اور پرورش جیسے ڈراموں میں بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور وقتاً فوقتاً ٹرینڈز پر ویڈیوز بناتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں ریحام رفیق نے “شیک اٹ ٹو دی میکس” نامی وائرل ڈانس چیلنج پر ویڈیو بنا کر اسے اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ ویڈیو میں وہ آرمی گرین رنگ کی اوور سائز ٹی شرٹ اور پاجامہ پہنے ڈانس کرتی نظر آئیں۔
https://www.tiktok.com/embed/v2/7507310276816014610?lang=en-US&referrer=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2763289%2Factress-reham-rafiques-bold-dance-video-draws-criticism-from-social-media-users-2763289&embedFrom=oembed