عازمین حج کی تربیت کا پہلا مرحلہ شروع

عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق جمعرات 23 جنوری کو بنوں، اسلام آباد، منڈی بہاؤالدین، شہید بے نظیر آباد میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے۔ جمعہ 24 جنوری کو چارسدہ، لکی مروت اور اسلام آباد میں عازمین کو تربیت دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق ہفتہ 25 جنوری کو اسلام آباد، لاہور، ٹانک اورعمر کوٹ سندھ میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے۔ عازمین حج دیے گئے شیڈول کے مطابق تربیتی کیمپوں میں شرکت کریں۔

دوسرے شہروں میں مقیم عازمین نزدیکی مقام پر تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔ سمندرپار مقیم عازمین پاکستان پہنچ کر متعلقہ حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔ نئے درخواست گزار بینک رسید دکھا کر تربیتی پروگرامز میں  شرکت کر سکیں گے۔ 85 ہزار 560 عازمین  کو تحصیل کی سطح پر حج کی تربیت دی جائے گی

Check Also

بین اسٹوکس نے نائٹ کلب واقعے پر غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کر لی

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *