کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: 2 سرکاری افسر، 2 بینکر ز اور 4 ٹھیکیدار گرفتار

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 40ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں 8 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نیب نے کوہستان میگا اسکینڈل میں افراد میں 2 سرکاری افسر، 2 بینکر زاور 4 ٹھیکیداروں کو گرفتار کیا ہے، ملزمان پرجعلی چیک، منی لانڈرنگ، اور بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے خردبرد کا الزام ہے۔

زرائع نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کا مرکزی کردار ہے، سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہواہے کہ اے جی آفس ملی بھگت سے فنڈز کا غیر قانونی استعمال کیا۔

نیب زرائع نے کہا کہ کوہستان میگا اسکینڈل کی تحقیقات میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہے، ملزمان نےجعلی بلنگ، جعلی تعمیراتی فرمز کے ذریعے اربوں کی ہیراپھیری کی۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *