ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔

کراچی (پبلک پوسٹ )
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج مسلسل دوسرے روز سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار 300 روپے کم ہوا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کی کمی

اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 812 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالرز کم ہوکر 3 ہزار 340 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

Check Also

سوات: منشیات بحالی مرکز میں مریض کی مبینہ خودکشی

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے سیدو شریف میں قائم منشیات بحالی مرکز میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *