9 مئی کیس میں عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا

فیصل آباد(پبلک پوسٹ)انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

9 مئی سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ سزا پانے والے ملزمان میں صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب اور زرتاج گل بھی شامل ہیں، جنہیں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کردیا گیا ہے۔

عدالت نے تھانہ سول لائن میں درج 9 مئی کے مقدمے میں مجموعی طور پر108 ملزمان کے خلاف کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔

Check Also

سندھ کی ثقافت نیویارک پہنچ گئی، ’اوڈیسی‘ کے پریمیئر پر کرسٹوفر نولان کی اجرک والی ٹائی وائرل

ہالی وڈ کے معروف فلم ساز کرسٹوفر نولان اپنی سادہ اور کلاسک ڈریسنگ کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *