وفاقی وزیر داخلہ سے امریکا کی قائم مقام سفیر کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور پاکستان کو امریکا میں مطلوب پاکستانیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

‎بارڈر سیکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان میں تیل کے ذخائر بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے کا بیان خوش آئند ہے، ‎امریکی سرمایہ کار پاکستان میں تیل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

نیٹلی بیکر نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس بھی کیا۔

Check Also

صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوارن پیش آنیوالاخوفناک واقعہ سنا دیا

معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا خوفناک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *