آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کیلئے بھارت کاپاکستان کیخلاف دہشت گردی کا جھوٹا بیانیہ بےنقاب

آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کیلئے بھارت کا پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا جھوٹا بیانیہ بےنقاب ہوگیا۔

بھارتی ریاست بہار کے انتخابات قریب آتے ہی ’را‘ کی ایماء پر بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا نے 28 اگست 2025 کو 3 پاکستانی شہریوں کے حوالے سے من گھڑت خبر دی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ تین پاکستانی شہری کھٹمنڈو کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے۔

بھارتی میڈیا نے تینوں پاکستانیوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کرتے ہوئے ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا۔

بعدازاں بھارتی میڈیا کی اس جھوٹی خبر کے فوراً بعد تینوں پاکستانی شہریوں کے بیانات سامنے آگئے۔

آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر دوبارہ جعلی مقابلے شروع کردیے

شواہد سے ثابت ہے کہ تینوں پاکستانی شہری براستہ نیپال اور ملائیشیا روزگار کیلئے کمبوڈیا جارہے تھے۔

حسنین علی 28 اگست کو باتک ایئر ویوز کی پرواز سے کوالالمپور روانہ ہوا۔

حسنین علی نے کہا کہ وہ نیپال گھومنے کیلئے رُکا تھا اور اب کمبوڈیا جائے گا اور پھر واپس پاکستان چلا جائے گا۔

بہاولپور کے رہائشی محمد عثمان ولد بشارت 8 اگست کو براستہ دبئی کھٹمنڈو روانہ ہوا۔

محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف بھارتی میڈیا پر جھوٹی خبریں چلائی گئیں کہ ہم دہشتگرد ہیں

آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں آوازیں اٹھنے لگیں

علاوہ ازیں عادل حسین میرپور خاص کا رہائشی ہے جو 8 اگست کو پرواز ایف زیڈ 344 کے ذریعے کھٹمنڈو روانہ ہوا۔

عادل حسین نے کہا کہ وہ نیپال سے 27 اگست کو کمبوڈیا پہنچا، نیپال میں تفریح اور گھومنے کیلئے رُکا تھا۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *