سہ فریقی سیریز: افغان شائقین کی طوفان بدتمیزی، بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل

شارجہ میں سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی طرح افغان شائقین پھر طوفان بدتمیزی مچاتے ہوئے نہ صرف بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے بلکہ مرکزی گیٹ کے ساتھ شائقین کیلئے مختص دروازہ بھی توڑ دیا۔

شارجہ اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے ماضی کے واقعات کو مدںظر رکھتے ہوئے پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈز، پویلینز اور راستے مختص کیے تھے۔

دونوں ممالک کے شائقین کے لیے ٹکٹس کے رنگ بھی مختلف رکھے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے افتتاحی میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

قومی ٹیم آج اپنا دوسرا میچ یو اے ای کے خلاف کھیلے گی۔

Check Also

پاکستان کا ٹیسٹ ریکارڈ1987 کے بعد پہلی بار منفی ہوگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ ریکارڈ نے 1987 کے بعد پہلی بار منفی رخ اختیار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *