راولپنڈی میں سکیورٹی آپریشن؛ اہم کمانڈر سمیت 16  افغان باشندے گرفتار

راولپنڈی(پبلک پوسٹ)سیکورٹی آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے۔تھانہ مورگاہ کے علاقے میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں اہم افغان کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 16 افغان باشندے بھی گرفتار کرلیے گئے، جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ گرفتار کمانڈر عبدالمالک،اشرف غنی کے دورِ حکومت میں بطور کمانڈر افغانستان کام کرتا رہا اور اشرف غنی کے دورِ حکومت کے بعد عبدالمالک افغانستان سے غائب ہو گیا تھا۔
افغان کمانڈر عبدالمالک سمیت گرفتار کیے گئے تمام افغان باشندوں کو حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے پاس پاکستان میں قیام سے متعلق کوئی دستاویزات موجود نہیں تھیں ۔ تمام گرفتار افراد کو افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

Check Also

لاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائننگ کر لیا

پاکستان سپر لیگ 12 کے لیے لاہور قلندرز نے سری لنکا کے کمندو مینڈس کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *