پتوکی: بارش کے باعث کام سے چھٹی کرنے پرساتھیوں نے گھر میں گھس کر شہری کو قتل کر دیا

پتوکی میں بارش کے باعث کام سے چھٹی کرنے پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق پتوکی میں پرانی منڈی مزمل بازار میں 4 افراد نے سجاد نامی شخص کو قتل کیا۔

مقتول کے بیٹے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان اور میرے والد اکٹھے ایک جگہ کام کرتے تھے، والد نے بارش کے باعث چھٹی کر لی تھی۔

کراچی: پولیس اہلکار نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

ایف آئی آر میں بیٹے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ والد کے کام پر آنے سے انکار پر ملزمان نے گھر میں گھس کر گولی مار دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔

Check Also

کراچی سمیت سندھ بھر میں 58ہزار سے زائد پولیو ورکرز آوارہ کتوں کے رحم و کرم پر

کراچی: شہر قائد سمیت صوبے بھر میں کتوں کی بڑھتی آبادی پولیو ورکز کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *