بھارت نے بلوچستان میں مداخلت کی اور ٹارگٹ کلنگ مہم چلائی، امریکا کی ترجیح اب پاکستان ہے، عالمی جریدہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی اور مؤثر ملٹری ڈپلومیسی عالمی افق پر کامیابیوں کی نوید بن گئی، عالمی منظر نامے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ منظرعام پر آگئی۔

بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق امریکی ترجیحات میں تبدیلی آئی ہے اور اس کا جھکاؤ بھارت کی بجائے پاکستان کی جانب واضح ہے، پاکستان امریکا کے لیے جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں اہم کردار کا حامل ہے، حالیہ پاک بھارت تنازع نے بھی امریکا کے اندازے عسکری طاقت کے حوالے سے یکسر بدل دیے ہیں۔

دی ڈپلومیٹ نے لکھا کہ بدلتے حالات کے پیش نظربھارت کے لیے نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر کا کردار بھی ادا کرنا مشکل نظر آرہا ہے، امریکا پاکستان تعلقات کے فروغ سے مشترکہ مفادات کی ہم آہنگی مزید بہترہو گئی ہے، امریکا اب بھارت کو جنوبی ایشیا میں متبادل شراکت دار کے طور پر نہیں دیکھ رہا، امریکی ترجیحات میں تبدیلی بھارت کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔

عالمی جریدے نے لکھا کہ گزشتہ کئی سال سے بھارت امریکی ترجیحات میں شامل تھا مگر اب وہ دور ختم ہوچکا ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے آمادگی دکھاتا رہا ہے، پاکستان کے مطابق بھارت نے امن کی پیش کش کا جواب ہمیشہ کشیدگی بڑھا کر دیا، بھارت نے بلوچستان میں خفیہ مداخلت بڑھائی اور بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ مہم چلائی۔

جریدے کے مطابق مئی 2025ء میں پاک بھارت تنازعے نے ایٹمی تصادم کے خدشات کو بڑھا دیا مگر امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کیا، بھارت کا مذاکرات سے مسلسل انکار امریکا کے ساتھ تعلقات میں مستقل بے یقینی اور بگاڑ پیدا کر رہا ہے۔

Check Also

فلور ملوں کے سستا آٹا فراہم کرنے سے انکار پر حکومت کا ردعمل سامنے آگیا 

سستا آٹا فراہم کرنے سے فلور ملوں کے انکار پر حکومت پنجاب کا ردعمل سامنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *